ملتان، 10 جولائی(اےپی پی): کمشنر انجینئر عامر خٹک نےعید کے موقع پر اہل ملتان ڈویژن کے نام پیغام میں کہا ہے کہ تمام اہل ملتان کو میری سے عید کی ڈھیروں مبارکباد ہو۔ انہوں نے کہاکہ میری ٹیم ڈویژن بھر میں شہریوں کی خدمت کیلئے ڈیوٹی پر موجود ہے۔ کمشنر عامر خٹک نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ماحول صاف رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ ڈویژن بھر میں الائشیں نالی، گلیوں میں پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹال فری نمبر، سوشل میڈیا، کنٹرول رومز، وٹس ایپ نمبروں پر موصول تمام شکایات کو حل کیا جارہا ہے اور کہا واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میپکو کا ڈی سی افس میں کنٹرول روم قائم کیا جاچکا ہے۔











