رحیم یار خان،19جولائی (اے پی پی): اےایس پی سرکل بھونگ خرم علی مہیسر کی زیر نگرانی تھانہ احمد پر لمہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،پولیس نے منشیات کے 2بڑے ڈیلروں کو گرفتار کر لیا ہے،جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 23کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے احمد واہ اور باغ شیخ اعظم کے قریب سے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے 23 کلو کے قریب چرس اور نقدی برآمد ہوئی ، ملزمان کے نام پرویز ، اظہر معلوم ہوئے ہیں جو کہ احمد پور لمہ کے رہائشی ہیں، پولیس کی جانب سے چرس اور برآمدہ رقم وٹک کو قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔











