وادی گولین کے صاف چشمے ، گھنے جنگل ، گلیشیرز، باغات اور ذائقہ دار ٹراؤٹ مچھلی

43

چترال ، 18 جولائی (اے پی پی ):  چترال کی خوبصورت ترین وادی گولین  ٹھنڈے اور صاف پانی کے چشموں، گھنے  جنگلات، صدیوں پرانے  گلیشیرز،مختلف پھلوں کے باغات،جنگلی حیات اور ٹراؤٹ مچھلی کی  وجہ سے حاص اہمیت رکھتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے  یہ  خوبصورت وادی  حکمرانوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی نظروں سے بھی اوجھل ہے۔  گولین میں واقع ٹراؤٹ فش فارم میں  ہر عمر اور مختلف  ساخت کی ہزاروں مچھلی پائی جاتی ہیں، یہاں کا پانی نہایت ٹھنڈا اور صاف ہے جس میں ٹراؤٹ مچھلی بہت خوش رہتے ہیں۔

  حافظ الاسد کا کہنا ہے کہ زیادہ ٹھنڈ  ہونے کی وجہ سے  ان ٹراؤٹ کی گرؤتھ یعنی بڑھوتری  نہایت سست رفتاری سے ہوتی ہے  جس کی وجہ سے ان کاذائقہ  بھی نہایت لذیذ   اور منفرد ہے۔ ٹراوٹ مچھلی کو دیکھنے اور اسے کھانے کیلئے  مقامی اور غیر مقامی سیاح بھی یہاں آتے ہیں ۔

 اس وادی میں مارخور   بھی   کثیر تعداد میں اور بڑے سائز کے پائے جاتے ہیں، ٹراؤٹ فش فارم میں  سیاحوں کی دلچسپی کیلئے آئی بکس کا ایک مجسمہ بھی رکھا گیا ہے جس کا سال 2018 میں شکار ہوا تھا  اس کو دیکھنے کیلئے  مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی  آتی ہے اور یہاں کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتی۔

 یہاں پہاڑوں کی چوٹیوں پر کافی پرانے اور بہت بڑے  گلیشیر  یعنی برفانی تودے پڑے ہیں،  گلوف  ایونٹ یعنی گلیشیر پھٹنے  کی وجہ سے یہاں اکثر سیلاب آتے رہتے ہیں  جس سے اس خوبصورت وادی کی سڑکیں  متاثر ہو جاتی  ہیں ۔ یہاں صاف اور ٹھنڈے پانی کے  اتنے قدرتی چشمے موجود ہیں  کہ اگر ان کو پائپ لائن کے ذریعے  نیچے لے جایا جائے  تو نہ صرف پورے چترال کیلئے کافی ہے بلکہ  پورے صوبےاس سے صاف پانی فراہم کیا جا سکتا ہے  ۔

 یہاں کے مکینوں نے وادی کی سڑکوں کی بہتری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ وادی بھی سیاحت کے ذریعے ترقی کرسکے اور یہاں سے غربت کا حاتمہ کیا جاسکے۔