جلالپورپیروالا،07جولائی(اے پی پی): نواحی علاقے عنایت پور میں مخبری پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ارشد محمود بھٹی کی کمان میں اے ایس آئی محمد حنیف نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش ظفر حسین عرف ظفری لیل کو چالو بٹھی سمیت گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے 920 لٹر شراب اور شراب تیار کرنے کا تمام سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی ارشد محمود بھٹی کے مطابق سی پی او ملتان و اعلیٰ آفیسران کی ہدایات پر منشیات فروش کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ شراب عیدالاضحیٰ کے موقع پر فروخت کرنے کےلیے تیار کی جارہی تھی ۔











