ملتان؛کمشنر ، آر پی او کی  دیوار گرنے سے جانبحق ہونے والے  بچوں کے گھر  آمد، وزیر اعلیٰ کیجانب سے اظہار تعزیت کیا

9

ملتان، 07 جولائی (اے پی پی):کمشنر عامر خٹک ، آر پی او راجہ رفعت کی طوفانی بارش کے باعث دیوار گرنے سے جانبحق ہونے والے  بچوں اور متاثرہ خاندان کے گھر  آمد، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے اظہار تعزیت کیا۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ، واقعے کی مکمل اور غیر جانبدار انکوائری کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ  غفلت کے مرتکب افراد کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔

 کمشنر عامر خٹک، آر پی او راجہ رفعت، ڈی سی ملتان طاہر وٹو نے گھر سے منسلک ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ بھی کیا۔