لاہور،18جولائی ( اے پی پی ) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبے میں کوروناو ائرس کی صورتحا ل کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں محکمہ صحت کو کورونا وباء کی صورتحال کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے عوام کی صحت اور زندگیو ں کو تحفظ سب سے اہم ہے۔شہری کورونا اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں کورونا سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط اور ویکسینیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ماسک پہننے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے چیئرمین پروفیسر محمود شوکت نے اجلاس کو بریفنگ دی اور بتایا کہ ویکسیئن کورونا کے خلاف انتہائی موثر ہے،احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث کورونا کیسز میں اضا فہ سامنے آر ہا ہے۔اجلاس میں سیکرٹری صحت، کمشنر لاہور ڈویژن اور محکمہ صحت کے حکام نےشرکت کی۔











