خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، مصالحہ جات تیار کرنے والی دو فیکٹریز سیل

14

پشاور،17جولائی(اے پی پی):خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چارسدہ روڈ پر مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹریز پر چھاپے مار کر دو یونٹس کو سیل کر دیا ہے۔

  یونٹس سے 3000 کلو سے زائد مضر صحت مصالحہ جات ضبط کر لیا گیا ہے۔ جس میں بورا، چھلکے اور مضر صحت رنگوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔ مضر صحت مصالحہ جات صوبے کے مختلف علاقوں میں سپلائی کئے جاتے تھے۔ کریک ڈاؤن کے دوران مضر صحت خوردنی تیل بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے کہا کہ غیر معیاری مصالحہ جات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جارہا ہے، ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔