ملتان، 17 جولائی (اے پی پی):صوبائی حلقہ 217 میں ضمنی انتخابات پرامن ماحول میں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم سے لاء اینڈ آرڈر کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور سی پی او خرم شہزاد حیدر الیکشن کنٹرول روم میں موجود ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ تمام ضلعی محکمے اور سیکورٹی فورسز کے نمائندگان ریڈ الرٹ ہیں، پی پی 217 میں مثالی امن و امان میں انتخابات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے جبکہ شفاف الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کو بھرپور معاونت فراہم کررہے ہیں۔











