رحیم یار خان :پولیس کی بڑی کارروائی، کچہ کے اہم مجرمان کو اسلحہ اور منشیات سپلائی کرنے والا بین الصوبائی  سمگلر گرفتار

15

رحیم یار خان،27 جولائی (اے پی پی ):  ایس ایچ او تھانہ بھونگ نوید نواز واہلہ  کی بڑی کارروائی، کچہ کے  اہم مجرمان   کو اسلحہ اور منشیات سپلائی کرنے والا بین الصوبائی  اسلحہ اور منشیات کاخطرناک سمگلر گرفتار کر  کے ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف ،20روندز ، 3500 گرام چرس اور زیر استعمال ٹیوٹا سرف گاڑی بھی  برآمد  کر لی ہے ۔

ترجمان پولیس کے  مطابق پولیس نے  مخبر کی اطلاع پر دوران کارروائی ملزم کو موضع غلام احمد آباد کی حدود سے گرفتار کیا،  ملزم کچہ کے  اہم  مجرمان  کو اسلحہ اور منشیات سپلائی کرتا تھا،  ملزم  سے  مزید انکشافات متوقع  ہیں۔

   ترجمان پولیس کے مطابق  پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے ۔ ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق  نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ۔