ملتان ؛ ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد پروڈکشن یونٹس پر  بھاری جرمانے عائد

12

ملتان، 27 جولائی (اے پی پی ): ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی سربراہی میں سویٹس اینڈ بیکرز نے  پروڈکشن یونٹس پر چھاپے مارے  اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 2 فوڈ بزنس مالکان کیخلاف بھاری جرمانے کئے  گئے اور  90 لٹر ملاوٹی دودھ، 30 لٹر ناقص اجزاء سے تیار محلول اور 10 کلو غیر معیاری اجزاء کو  تلف  کیا  گیا۔پروڈکشن ایریا میں گندگی، خوراک میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 2 بیکری مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئیں ہیں۔

گزشتہ دی گئی ہدایات کے باوجود فوڈ بزنس مالکان کی جانب سے بہتری نہ لائی گئی۔ خوراک میں ایکسپائرڈ فلیورز اور کھلے اجزاء کی ملاوٹ پر 2 فوڈ پروڈکشن یونٹس کو 30، 30  ہزار کے جرمانے کردیے گئے۔ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 2 ملک شاپس کو بھاری جرمانے عائد کیے۔ کارروائیاں بہاولپور بائی پاس، پیپلز کالونی، خانیوال روڈ، دنیا پور روڈ پر کی گئیں۔

 اس حوالے سے  ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں  کی جائے گی ۔