سکھر اور گرد و نواح میں آسمان پر بادل،گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،موسم  خوش گوار

7

سکھر،04 جولائی(اے پی پی ):لوگ بارش کے لئے ترس گئے، بادل آتے ہیں مگر برستے نہیں،اب بھی بادل چھائے ہوئے ہیں، موسم خوشگوار ہوگیا ہے تاہم لوگ بارش کی خواہش لئے پھر رہے ہیں۔پیرکو سکھر اور گرد و نواح کے علاقوں میں آسمان پر بادل چھا گے ہیں جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم بہت خوش گوار ہوگیا ہے۔

 سکھر کے علاقوں میں بارش نہیں ہوئی جس کی وجہ سے یہاں درجہ حرارت بلند ترین سطح پرچلا جاتا ہے اور شدید گرمی کی کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ جاتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق سکھر اور ان کے ملحقہ اضلاع میں رواں سال کے دوران درجہ حرارت بلند ترین سطح ریکارڈ کیا گیا، بارشیں بھی نہیں ہوئیں جس کے باعث علاقہ میں گرمی کی شدید لہر موجود  ہے۔