غذر،02 جولائی (اے پی پی ): دنیا کے بلند ترین پولو گرونڈ شندور میں دوسرے روز بھی چھ ٹیموں کے درمیان پولو کے مقابلے ہوئے جن میں دو میچز چترال نے جیت لیے جبکہ ایک میچ میں گلگت نے کامیابی حاصل کی ۔
میلے کے دوسرے روز پہلا میچ چترال سی اور گلگت سی کے درمیان کھیلا گیا جس میں چترال سی نے چار کے مقابلے میں 11 گول کرکے کامیابی حاصل کی، دوسرا میچ میں چترال بی ٹیم نے 2 کے مقابلے میں 8 گول کرکے دوسرا میچ بھی جیت لیا جبکہ گلگت آفیسر کلب کی ٹیم نے 1 کے مقابلے میں 3 گول کرکے میچ جیتا۔
اب تک ہونے والی پانچ مقابلوں میں چار مقابلے چترال کی ٹیموں نے جیتے ہیں جبکہ ایک میچ میں گلگت کو کامیابی ملی ہے، اسی طرح کل ٹورنامنٹ کا فائنل میچ چترال اے اور گلگت اے کے درمیان کھیلا جائے گا ۔










