عمران خان کے خمیر میں الیکشن چوری و دھاندلی ہے، پی ٹی آئی 20 کی 20 سیٹیں ہار چکی؛ مریم اورنگزیب

12

اسلام آباد،16جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے  ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ عمران خان کے خمیر میں الیکشن چوری و دھاندلی ہے، کل کے الیکشن میں  پی ٹی آئی 20 کی 20 سیٹیں ہار چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  عمران خان جانتے ہیں کہ وہ پنجاب میں 20 نشستوں سے محروم ہو گئے ہیں، آج انہیں معلوم ہے کہ ملک میں صاف و شفاف انتخاب ہو رہا ہے، اب پنجاب میں فرح گوگی اور بزدار نہیں جو ان کو بدعنوانی سے الیکشن جتوانے میں مدد کر سکیں، آج ان کے پاس اختیار نہیں کہ الیکشن کمیشن کے عملے اور بیلٹ باکس اٹھا سکیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پیسے دے کر شناختی کارڈ اور ووٹ خریدے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن چوری اور دھاندلی کے عادی ہے۔