مسلم لیگ ن کو ضمنی انتخابات میں شکست تحریک انصاف کے لوگوں کو ٹکٹ دینے کی وجہ سے ہوئی، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

9

 

لاہور،18 جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ضمنی انتخابات میں  شکست تحریک انصاف کے لوگوں کو ٹکٹ دینے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جو امیدوار ہارے انہوں نے بھی انتخابی نتائج تسلیم کئے، ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد ہم نے اپنی خود احتسابی کی، اپنی کمزوریوں کا جائزہ لیا،ایسے الیکشن ہوئے جن پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، الیکشن میں کسی جگہ بھی نقص امن، الیکشن عملے کے اغوا ہونے، جعلی ووٹ ڈالنے کی کوئی خبر نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں شکست کے باوجود انتخابی نتائج پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک یہی ہوتا رہا ہے کہ جو الیکشن ہارتا ہے الزام وہ عائد کرتا ہے لیکن ہم نے روایت بدلی اور اپنی شکست تسلیم کی ہم جمہوری لوگ ہیں، جمہوری روایات پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔