ملتان؛کمشنر انجنئیر عامر خٹک کی ڈینگی مہم میں سستی پر اظہار برہمی، ٹھوس اقدامات کرنے پر زور

18

ملتان،07 جولائی (اے پی پی): کمشنر انجنئیر عامر خٹک نے ڈینگی مہم میں سستی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاہے  کہ ڈویژن بھر کے محکمے زبانی جمع خرچ کے بجائے فیلڈ میں نکل کر لاروے کا تدارک کریں اور  ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کریں ، ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے جاری مہم میں حساس علاقوں پر توجہ دے جائے۔

 ان خیالات کا اظہار کمشنر انجینئر عامر خٹک نے ڈویژنل محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔  عامر خٹک نے کہا کہ گڈ گورننس پر دھبہ بننے والے محکموں کے سربراہان کا کڑا احتساب کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر عوام کو صفائی و مویشی منڈیوں کے حوالے سےریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے آن لائن سسٹم پر موصول شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو،وہاڑی ،لودھراں اور خانیوال کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔