ملتان،20 جولائی (اے پی پی ): ایم ڈی واسا قیصر رضا نے کراؤن فیلئیرز کے مقامات کا دورہ کیا،کراؤن فیلئیرز کی مرمت اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے الفلاح مارکیٹ نیو ملتان کی 24 انچ کی لائن پر دو کراؤن فیلیئرز کا معائنہ کیااور سمیجہ آباد عقب سبزی منڈی، اسٹیڈیم روڈ کے 3 کراؤن فیلیئرز کا بھی جائزہ لیا جبکہ وہاڑی روڈ گرڈ اسٹیشن والی گلی میں بھی 3 کراؤن فیلیئرز کی مرمت کا معائنہ کیا اور کراؤن فیلیئرز کے مقامات پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
سمیجہ آباد 40 فٹی روڈ کے کراؤن فیلیئرز کی مرمت کے دوران ریت کی بوریاں برآمد ہوئی۔ ایم ڈی واسا نے سیوریج لائن سے ریت کی بوریاں برآمد ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کراؤن فیلیئرز ریت کو بوریوں کی وجہ سے ہوا ہے۔
ایم ڈی واسا قیصر رضا کو سیوریج افسران کی جانب سے سیوریج لائن بند کرکے کھیت سیراب کرنے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ انہوں نے ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے اور مقدمہ درج کروانے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ پبلک اور ادارے کی پریشانی کا سبب والے کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں۔











