ملتان، 19جولائی(اے پی پی ): سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی امیر حسن سے لائسنسداران اور عزاداران کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی ، وفد کی قیادت اصغر حسین نقوی کررہے تھے۔ سی ای او امیر حسن نے کہا کہ محرام الحرام کے موقع پر روایات کے مطابق صفائی کے مثالی انتظامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام مساجد اور امام بارگاہوں پر صفائی کا شیڈول تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کے جلوسوں کے روٹ پر صفائی کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔
وفد نے عیدالاضحیٰ پر بہترین صفائی انتظامات پر سی ای او امیرحسن کو خراج تحسین پیش کیا۔منیجر آپریشنز انوارالحق بھی ملاقات میں موجود تھے۔











