ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کے لئے مشکل سیاسی فیصلے کئے؛ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

10

فیصل آباد ، 03 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے  کہا ہے کہ ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کے لئے مشکل سیاسی فیصلے کئے ہیں ۔

اتوار کو یہاں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  سبسڈی ختم کرنے اور لیوی لگانے کے آئی ایم ایف سے معاہدے پر شوکت ترین کے دستخط ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جسے پنجاب کا بڑا ڈاکو کہتے تھے اس کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لئے بھاگ دوڑ کر رہے۔