نارووال ، 03 جولائی (اے پی پی ): پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے اتوار کو یہاں ضلعی دفتر پراسیکیوٹر نارووال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلعی دفترپراسیکیوٹرکی نئی تعمیرہونے والی بلڈنگ کاافتتاح کیا۔ نارووال آمد پر ضلعی پبلکپراسیکیوٹرزاہد یونس بھٹی اورجملہ پراسیکیوٹرز نے ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں پھول کےگلدستے پیش کیے۔
پراسیکیوٹرجنرل پنجاب رانامحمدعارف کمال نون نے نئی تعمیرہونے والی بلڈنگ کے بلاک،لائبریری اورکانفرنس ہال کا فرداًفرداًتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے بلڈنگ کی تعمیر اور اس میں پراسیکوشن آفیسرزکے علیحدہ علیحدہ کمرے اور دیگرسہولیات کوسراہا۔
پراسیکیوٹرجنرل نے دورہ کے دوران پراسیکوشن سروس نارووال کےگزشتہ تین سال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پراسیکیوٹرزمیں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔
ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرزاہدیونس بھٹی نے اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانامحمدکمال نون کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔بعدازاں پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے گردوارہ کرتاپورکابھی دورہ کیا۔











