وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کا مون سون بارشوں سے زیادہ متاثرہ قلعہ سیف اللہ کا دورہ، امدادی کاموں کا جائزہ لیا

10

قلعہ سیف اللہ، 07جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے وزیر اعظم  محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بلوچستان اور خصوصاََ مون سون بارشوں سے زیادہ متاثرہ ضلع قلعہ سیف اللہ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں خسنوب جلالزئی، پتاو دولت زئی ،پتاو سیب زئی علی خیل پتاو باتوزئ گوال اسماعیل زئی مرغہ فقیر زئ جنگل سلک تحصیل لوئی بند کا دورہ کیا  اور لوگوں سے انکے مسائل دریافت کئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا کہ وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کے ساتھ صوبہ بلوچستان کا دورہ کررہے ہیں۔