پاراچنار،28 جولائی (اے پی پی ): پاراچنار کے سول سٹیڈیم میں ترانہ فرماندہ اجتماعی طور پر پیش کیا گیا ، جس میں ہزاروں افرد نے شرکت کی ۔امام زمانہ کے حضور ہدیہ پیش کرنے کے لئے ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں بچوں نے جوش و جذبہ اور محبت سے والہانہ شرکت کی۔
اس موقع پرپاکستان کی ترقی وسلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔حیدری بلڈ بنک اور ریسکیو ون ون ٹو تو کے ٹیموں نے بھی ضروری انتظامات کئے تھے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے بھی خصوصی سیکورٹی انتظامات کر رکھے تھے ۔
اس موقع پر تحریک حسینی کے رہنما علامہ سید تجمل حسین نے سلام فرماندہ کو مثالی پروگرام بنانے پر طلبہ والدین اور سیاسی مذہبی و سماجی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے شرکاء کےلئے جگہ جگہ شربت اور پانی کے سبیلوں کا ا ہتمام کیا گیا تھا ۔











