پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی، جعلی دودھ بنانے والے یونٹ پر چھاپہ،سینکڑوں لیٹر دودھ تلف

1

بورے والا،06 جولائی(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،نواحی گاوں 505/ ای بی میں کیمیلز سے تیار کردہ جعلی دودھ بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارکر وہاں موجود 500 لیٹر سے زائد جعلی مضر صحت دودھ برآمد کرلیا ،پکڑا گیا جعلی  دودھ کوتلف کرکے یونٹ مالک کو 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا ہے کہ دودھ ایک بنیادی غذا ہے، ملاوٹ کرنے والا مجرم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ کا خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔