مظفر گڑھ، 27 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کا عوامی شکایات پر نوٹس میونسپل کمیٹی علی پور اور محکمہ انہار کے عملے نے ڈسٹی بہاول نالہ سے آلائشیں نکال لیں۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں لمپی سکن سے درجنوں مویشی ہلاک ہو گئے تھے شہریوں نے مردہ جانوروں کو علی پور ڈسٹی بہاول نالہ میں ڈال دیا تھا ملحقہ آبادی اور شہری تعفن کی وجہ سے شدید پریشان تھی جبکہ محکمہ انہار نے گزشتہ برس سے اس نالے کی صفائی بھی نہیں کی تھی، علی پور کے شہریوں کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار اور بلدیہ علی پور کو بہاولپور نالہ سے آلائشیں نکالنے اور بہاول نالہ کی مکمل صفائی کا حکم دیا جس پر محکمہ انہار اور بلدیہ نے ہیوی مشینری کے ساتھ بہاول نالہ کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے۔











