مظفرگڑھ، 27 جولائی (اے پی پی): محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے گزشتہ شب رات گئے ڈی پی او طارق ولایت کا امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ، پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او طارق ولایت اور ایس پی انویسٹی گیشن ضیاءاللہ نے گزشتہ شب رات گئے امام بارگاہ امامیہ، امام بارگاہ حسینیہ اور کربلا امام بارگاہ اور وہاں سے نکلنے والے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔دورے کے دوران پولیس، ضلعی انتظامیہ اور جلوس کے منتظمین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اس دوران انہوں نے مجالس اور جلوس ہائے کے منتظمین اور امن کمیٹی کے ممبران سے بھی ملاقات کی اور چیف سکیورٹی آفیسر نے سکیورٹی انتظامات, روٹس ہائے اور اہم ایشوز کے حوالے سے انہیں مکمل بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈی پی او نے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین اور امن کمیٹی کے ممبران کو بتایا کہ محرم الحرم کے حوالے سے جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا جا رہا ہے اور کہا کہ روٹس ہائے کے دوروں کا مقصد ازسرنو جائزہ لے کر مربوط سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امن برقرار رکھنے کے لئے وہ تمام مکاتب فکر کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور ممبران امن کمیٹی،انجمن تاجران اور انتظامیہ کے باہمی تعاون سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا اور تمام مکاتب فکر کے درمیان بھائی چارے کی فضاء قائم کی جائے گی ، محرم الحرام ہمیں بھائی چارے اور قربانی کا درس دیتا ہے اور کہا کہ امن و امان کے قیام، مسلکی رواداری و ہم آہنگی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے اور محرم الحرام کے سلسلہ میں ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔











