ژوب ؛ ایف سی پبلک سکول کے زیر اہتمام 75 واں یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریب منعقد

3

ژوب ،14 اگست (اے پی پی ): کمانڈنٹ ایف سی کرنل سمیر احمد نے ژوب ایف سی پبلک سکول کے زیر اہتمام 75 واں یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا   ہے کہ آزادی پر ہمیں فخر ہے، لازوال قربانیوں کی بدولت آزادی ملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج قوم 75 ویں آزادی اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ پوری قوم یکجا ہے ۔

  اس موقع پر  ایف سی پبلک سکول کے طلباء طالبات نے  تقاریر اور ٹیبلو بھی پیش کیا اور سامعین سے خوب داد وصول کی ۔ تقریب میں ژوب ملیشیا کے افسران ، ایف سی پبلک سکول کے سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔