مظفرگڑہ؛جشن آزادی کے موقع پر سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122  میں پرچم کشائی کی تقریب

6

مظفرگڑہ، 14 اگست  (اےپی پی):  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے جشن آزادی کے موقع پر سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122 مظفرگڑھ میں پرچم کشائی کی اور ریسکیو کے چاک و چوبند دستہ کے ہمراہ قومی پرچم کو سلامی بھی پیش کی گئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے اپنے ریسکیو اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 76 برس پہلے دی جانیوالی عظیم  قربانیوں کا صلہ ہے کہ آج آپ اور میں اس آزاد فضا میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں ہمیں آج مذہبی، سماجی اور معاشرتی آزادی حاصل ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ آج اس مسلم معاشرے نے نہ صرف ہمیں آزادانہ عبادت گزاری کا موقع فراہم کیا بلکہ اسکے ساتھ ساتھ ہماری عزتوں کو محفوظ کیا اور معاشرے میں ہمیں وہ حقوق حاصل ہوئے جنہیں برصغیر کے ہندوئوں نے صلب کیا ہوا تھا۔انہوں نے کہا ایک قوم ہونے کے ناطے ہمیں اپنے اس وطن عزیز کی ترقی اور سلامتی کے لئیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہیے ۔

ڈپٹی کمشنر آفس میں ہونیوالی پرچم کشائی کے موقع پر بھی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کے ہمراہ ریسکیو دستہ نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور اس موقع پر ایک پودا بھی لگایا ۔