اوکاڑ:شہروں میں صفائی ستھرائی کے کلچر کو بڑھاوادینے کے لئے تاجروں کا تعاون بنیادی اہمیت رکھتا ہے,ڈپٹی کمشنر زاہد پرویزوڑائچ

8

اوکاڑہ،04اگست )اے پی پی):ڈپٹی کمشنر زاہد پرویزوڑائچ نے کہا ہے کہ سماجی تبدیلی معاملات کو بہتری کی طرف لے جانے اور شہروں میں صفائی ستھرائی کے کلچر کو بڑھاوادینے کے لئے تاجروں کا تعاون بنیادی اہمیت رکھتا ہے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں جہاں بلدیہ اپنے وسائل صرف کر رہی ہے تاجروں اور عام شہرویوں کا تعاون اس میں معاونت اور بہتر نتائج دے سکتا ہے ہمیں خود قابل تقلید مثال بننا ہے تاجر تنظیموں کے نمائندے شہر کو صاف ستھرا رکھنے، پودے لگانے،کوڑا کرکٹ کو محفوظ انداز میں تلف کرنے کی مہم میں اپنا کردار ادا کریں شہر کا ہر تاجر دوکاندار، ریڑھی والااپنےکاروباری مرکز میں ڈسٹ بین رکھے شہر میں بڑے سائز کے ڈسٹ بین اور کوڑے دان بلدیہ کی جانب سے رکھے جائیں گے محرم الحرام کے اس مقدس عشرہ میں صفائی کی مہم میں تاجر خصوصی تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں صفائی ستھرائی کے معاملات کو بہتر بنانے میں تاجروں کے تعاون اور عشرہ محر م الحرام میں روٹ پر صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر رہنماپی ٹی آئی چوہدری سلیم صادق، صدر سبزی منڈی چوہدی محمد اشرف، عبد الحمید جج سمیت تاجروں کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔