ملتان؛ضلعی انتظامیہ کا یوم آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

11

ملتان، 04 اگست (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ نے   یوم آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے ضلعی محکموں کو تقاریب کے اہتمام کرنے کا ٹاسک دیا اور کہا کہ  5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

 ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی صدارت میں یوم آزادی کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 14 اگست کو آرٹس کونسل میں قومی سطح کا مشاعرہ کرایا جائے گا اور  میراتھن دوڑ،سائیکل ریس سمیت مختلف  مقابلے منعقد ہونگے۔انہوں  نے کہا کہ عمارتوں پر سجاوٹ،تقاریری مقابلے اور ثقافتی سٹال بھی لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں ، کمرشل و نجی عمارتوں کی سجاوٹ پر انعامات بھی دیے جائیں گے۔