اوکاڑہ؛ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، ایم پی اے سید صمصام بخاری کی امن وامان کیلئے علماء کرام کے کردار کی تعریف

12

اوکاڑہ،08اگست(اے پی پی ):وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ہدایت پر رکن پنجاب اسمبلی سید صمصام علی شاہ بخاری نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت  کی۔سید صمصام علی شاہ بخاری نے علماء کرام کو مذہبی رواداری کے سنہری اصولوں پر کاربندرہونے پر  انکو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنے پر نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے، ایک فتنہ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلا امتیاز فتنہ کی کوشش کرنے والوں سے   آہنی ہاتھوں  نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ لوگوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

 اجلاس  میں علمائے کرام ضلعی خطیب قاری سعید احمد عثمانی ،قاری عبدالمنان عثمانی، چودھری سلیم صادق و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔