اوکاڑہ؛کمشنر سلوت سعید، آر پی او طیب حفیظ چیمہ کا محرم الحرم کے جلوسوں کے راستوں کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

4

اوکاڑہ،08اگست(اے پی پی):محرم الحرم کے جلوسوں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید اور ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طیب حفیظ چیمہ نےڈپٹی کمشنراوکاڑہ زاہد پرویز وڑائچ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اقبال کے ہمراہ اوکاڑہ شہر کے مین بازاروں اور جلوس کے راستوں کا دورہ کیا  اور سیکورٹی  کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 کمشنر ساہیوال سولت سعید نے محرم الحرام کے  انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کی۔آر پی او ساہیوال طیب حفیظ نے شہری حلقوں کے ساتھ مکمل تعاون اور سیکورٹی انتظامات کے حوالہ سے الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ملک راشدنعمت کھوکھر، ڈی ایس پیز مقامی انتظامیہ کے افسران سمیت سید کوثرنقوی، صداقت بھٹی اور دیگر موجود تھے۔