اوکاڑہ،14اگست(اے پی پی): ملک بھر کی طرح اوکاڑہ میں ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نےپاکستان کی75ویں جشن آزادی “ڈائمنڈجوبلی” تقریب کا آغاز قومی پرچم لہرا کرکیا ۔پروگرام کا آغاز پر سائرن بجنے کے بعد شرکاء نے اکٹھے قومی ترانہ پڑھا۔ ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے پرچم کشائی کی۔یادگاشہداء پر پھول چڑھائے گئے اورڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت جشن آزادی واک کا انعقاد کیا گیا۔
ضلع بھر میں سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی پرچم کشائی کی گئی۔مختلف تقریبات میں مقررین نے اپنے خطابات میں تجدید عہداور پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا اورپاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ 14 اگست 2022 کی صبح کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی استحکام،ترقی و خوشحالی اور امن وامان کے لئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔











