پاکستان کا 75واں جشن آزادی، یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں پرچم کشائی، آزادی کیک بھی کاٹا گیا

15

رینالہ خورد14،اگست(اےپی پی): پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر آزادی کیک بھی کاٹا گیااور پاکستان کی سالمیت کے لیے دعائیں مانگی گئیں ۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر واجد نے کہاکہ پاکستان قربانیوں کی داستان ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے، پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے ملکر اپنا کرداراداکرناچاہیے  جو تعلیمی میدان میں ترقی کیے بغیرترقی ممکن نہیں اس لیے اپنی نسلوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا چاہیے تاکہ ہماری نسلیں ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کرداراداکرسکیں۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنررینالہ خورد چودھری ضیااللہ وائس چانسلرڈاکڑ واجد یونیورسٹی اسٹاف نے شرکت کی۔