ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کا دورہ رحیم یار خان، محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظاما ت کا جائزہ لیا

12

رحیم یار خان،08 اگست  (اے پی پی ): ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق  نے رحیم یار خان کا دورہ  کیا، ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگر  اور ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق نے ڈی پی آفس میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کا استقبال کیا۔انہوں نےمحرم الحرام کی سیکورٹی انتظامات کے متعلق ڈی پی آفس میں آر پی او بہاولپور صادق علی ڈوگر کے ہمراہ پولیس افسران سے  میٹنگ کی۔ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق نے ضلع بھر میں محرم الحرام کے سلسلہ میں کیے گئے سیکورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دی،

ایڈیشنل آئی جی نے ڈی پی او آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم ، سیف سٹی کا بھی دورہ  کیا۔انہوں نے آر پی بہاولپور کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں حیدری ٹرسٹ ،لنگر حسینی  اور محلہ مسوان کا بھی دورہ کیا اورپولیس مجالس ڈیوٹی کو چیک کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر ممبران ضلعی امن کمیٹی ، لائنس دران ، عہدیدران اہل تشیع  نے  ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے ملاقات کی اور پولیس کی طرف سے کیے گئے بہترین سیکورٹی انتظامات کو سراہا۔

  ایس پی انویسٹیگیشن دوست محمد ، اے ایس پی احمد نصر اللہ ملک ، انچارج سیکورٹی حسین رضا نظامی ،انچارج آئی ٹی و دیگر پولیس افسران بھی اس موقع  پر موجود تھے۔