جس مقصد کیلئے پاکستان بنایا گیا  اس کے حصول کیلئے ہمیں عملی جدوجہد کرنی ہے؛ مذہبی سکالر علامہ محمد اسید الرحمن سعید

57

لاہور،13 اگست ( اے پی پی): مذہبی سکالر علامہ محمد اسید الرحمن سعید نے کہا ہے کہ جس مقصد کیلئے پاکستان بنایا گیا  اس کے حصول کیلئے ہمیں عملی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کی  27 تاریخ کو ہمارے بزرگوں نے اس وطن کے لئے قربانیاں دی اور  اپنا خون بہایا۔ انہوں نے کہا کہ  14 اگست 1947 کو  اسلام اور کلمہ کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً اس وطن کی ترقی کے لیے  امن و استحکام  بنیادی چیز ہے۔