عارف والا،13 اگست (اے پی پی ): پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ مرلے کے انچارج میاں عمران سہو نے جشن آزادی کی 75 ویں ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلہ میں عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے جشن آزادی کی خوشیوں کے دوران ہلڑ بازی ، ہوائی فائرنگ ، ون ویلنگ سمیت کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ بنے سے گریز کریں ۔انہوں نے کہا کہ ان غیر قانونی کارروائیوں کیخلاف سخت اقدامات کرے گی۔











