جلالپورپیروالا؛ کپاس کی فصل کا سیزن شروع، کپاس کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے کاشتکار چنائی کے عمل کو بہتر بنائیں؛ معروف جینرز رانا محمد جمیل

12

جلال پور پیر والا،30 اگست (اے پی پی ): جلالپور پیروالہ میں   کپاس کی فصل کا سیزن شروع ہو گیا ہے  ، کپاس کی چنائی کے بعد کاشتکاروں نے کپاس کاٹن فیکٹریوں میں دینا شروع کر دی ہے ۔ اس حوالے سے معروف جینرز رانا محمد جمیل کا کہنا تھا کہ کے سال 2022ء کی  کپاس کا سیزن شروع ہو چکا ہے، کاشتکار کپاس کی چنائی کے مرحلہ کو بہتر انداز سے سر انجام دیں، کپاس میں سانگلی کم ہو تاکہ اس خطے کی کپاس کو انٹرنیشنل لیول کے تقاضوں کے عین مطابق بنایا جا سکے اس عمل سے اس خطے کی کپاس کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ  کپاس کی قیمتیں بھی مزید بڑھیں گی جس سے کاشتکار خوشحال ہوگا اگر ہمارا کاشتکار خوشحال ہوگا تو ہمارا ملک خوشحال ہوگا۔