جہلم؛ نویں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاء ہڈالہ سیداں سے برآمد، مرکزی امام بارگاء پر اختتام پذیر ہوگا

5

 جہلم، 08 اگست  (اےپی پی ): نویں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاء ہڈالہ سیداں سے برآمد ہوگیا ہے ،جلوس اپنے روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاء پر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے راستوں میں پانی کی سبیلوں کابھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے  ہیں ، جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات ہیں اور ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی جلوس کے ہمراہ  ہیں ۔