خیرپور:انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمس گمبٹ میں جشن آزادی کی تقریب، قومی پرچم کو سلامی دیکر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا

1

خیرپور،14اگست(اے پی پی): انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمس گمبٹ میں جشن آزادی ،حب الوطنی کے جذبے سے منایا گیا، تقریب میں گمس ڈائریکٹر رحیم بخش بھٹی ڈاکٹر وسیم سرور بھٹی ڈاکٹر عبدالوہاب ڈوگر ڈاکٹر مجاہد شاہ ایم ایس ڈاکٹر ماجد منگی میڈم سیام نے مشترکہ طور پر قومی پرچم لہرایا، گمس کے ڈاکٹرز اور اسٹوڈنٹس اور گمس سٹاف نے قومی پرچم کو سلامی دیکر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔