سکھر ؛ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے جشن آزادی ریلی کا انعقاد، شرکاء  نے پاکستان زندہ آباد، پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگائے

2

سکھر،14اگست(اے پی پی): یوم آزادی پر مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے جشن آزادی کی ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم، پینافلیکس اٹھارکھے تھے جو پاکستان زندہ آباد، پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگا رہے تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ زندہ قوموں کیلئے آزادی کا دن نا صرف یادگار بلکہ ان کے لئے ایک عظیم اور شہدائے آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے تاریخی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ پاکستان ایک منفرد سوچ ، فکر اور نظریے کے پیش نظر وجود میں آیا اس کے قیام کے تقاضوں کو پورا کرنا پوری قوم پر فرض ہے۔

 اس موقع پر تحریک آزادی پاکستان کے شہداءاور بلوچستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی۔

ریلی  اسمال ٹریڈرز کے صدر، ایس ڈی اے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن ، عبدالباری انصاری سمیت تاجروں، شہریوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔