دیپالپور:  یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب، پولیس اور ریسکیو1122کے چاق و چوبند دستے نے   سلامی پیش کی

3

دیپالپور ،14 اگست (اے پی پی ): ملک کے دیگر شہروں کی طرح دیپالپور میں بھی جشن آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔  اس حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب میونسپل کمیٹی میں منعقد کی گئی جس میں پنجاب پولیس اور ریسکیو1122کے چاق و چوبند دستے نے پاکستانی پرچم کو سلامی پیش کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد افضل نے کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس ملک خداداد پاکستان کو حاصل کیا ہے، اب اس ملک کی ترقی خوشحالی امن اور سلامتی کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ہر شخص کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے انجام دینا ہوگا تاکہ ملک معاشی ترقی کی جانب گامزن ہو سکے۔

 اس موقع پر طلباء و طالبات نے ملی نغمے پیش کرکے سماں باندھ دیا۔شہریوں اور سول سوسائیٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔