رینالہ خورد،08اگست(اےپی پی):پولیس نے ڈکیتی کے ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ملزمان اویس ولد امجد قوم انصاری سکنہ شیر شاہ کالونی لاہور مسلح پسٹل 30 بوراور اعجاز ولد اللہ یار قوم بھٹی سکنہ 41 جی ڈی مسلح 12 بور کوگرفتار کر کے انکے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونےوالا غیر قانونی اسلحہ، موٹر سائیکلیں و نقدی برآمد کر لی ہے ،ملزمان سے مزید وارداتوں کے انکشاف و برآمدگی مال مسروقہ متوقع ہے ۔
ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 257/22 اور 258/22 بجرم 13/20/65 ترمیمی آرڈیننس 2015 کے تحت درج رجسٹر کر لیے گئے ہیں ۔ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔ کارروائی اور شناخت پریڈ کےلیے ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ بھیج دیاگیا ہے۔











