سکھر :قدیمی ماتمی جلوس میں ایدھی ریسکیو سروس پیش پیش ، زخمیوں کا فوری طبی امداد سمیت ہسپتالوں کو منتقل کیا جا رہا

16

 

سکھر،08اگست(اے پی پی): روہڑی کے  500 سال پرانے  قدیمی ماتمی جلوس میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ایدھی ٹیم امام حسین ع کے عزداراں کی خدمت کے لئے پیش پیش ہے اور  اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو ادا کرتے ہوئے روہڑی ماتمی جلوس میں ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 ایدھی ایمبولینسزز سروس مفت فراہم کی گئی ہیں ۔سینہ کوبی کا پرسہ دینے والے عزاداران اور تعزیہ کی زیارت شمع گل کے دوران ہجوم، گرمی سے دم گھٹنے سے زخمی ہونے والے عزادران حسین ع  کو ایدھی ایمبولینسز کے زریعے مختلف مقامات سے ریسکیو کرکےسکھر بلڈ بنک کیمپ اور مختلف میڈیکل کیمپس اور تعلقہ ہسپتال روہڑی سول ہسپتال سکھر منتقل کیا گیاجہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ  06 جاں بحق افرادکی میتیں ایدھی ایمبولینسزز کے زریعے سول ہسپتال سکھر منتقل کی گئیں ۔