ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات، موبائل سروس بند

4

اسلام آباد، 08 اگست  (اے پی پی ):ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس نکالے   گئے   جس کیلئے  سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے  گئے تھے  ۔حکومت کی جانب سے ملک بھر میں خصوصاً حساس علاقوں میں پولیس، رینجرز اور فوج کی نفری تعینات کی گئی۔ قیام امن کے لیے حساس مقامات پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بند کردی گئی جبکہ کئی  شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں آج مرکزی جلوس امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے برآمد ہوکر واپس اسی مقام پر ختم ہوگا،جلوس کے راستوں کو چاروں جانب سے سیل  کیا گیا ہے،شرکاء جلوس کو واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔