لاہور، 27اگست ( اے پی پی ): صوبائی وزیر ہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ میاں اسلم اقبال نے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کے ہمراہ ہفتہ کو یہاں پی پی 159کادورہ کیا ہے۔
اس موقع پرصوبائی وزیر ہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ میاں اسلم اقبال نے تفریحی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے بھر میں تفریحی سہولیات کو بہتر بنارہی ہے،کروڑوں روپے کی لاگت سے پارکوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے،قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کراکے وہاں خوبصورت پارک بنائے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزراء نے ریوازگارڈن اور دیگر علاقوں میں تفریحی سہولیات بہتر کرنے کے امور کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
اس موقع پر ایل ڈی اے، پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن کے افسران سمیت ایل ڈی اے، پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن کے افسران بھی ہمراہ تھے۔











