سجاول، 27 اگست (اے پی پی ): وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے میں بگاڑ ڈالنے والی سیاسی جماعت کو سمجھنا چاہیے کہ ایسے اقدام سے پاکستان کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت 38 ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کرے گی۔











