عارف والا؛ یوم عاشور نواسہ رسولﷺ و جانثار ساتھیوں کی شہادت کے سلسلہ میں تحصیل بھر میں جلوس و مجالس کا انعقاد

36

عارف والا،09 اگست (اے پی پی ):یوم عاشور نواسہ رسول و جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ و جانثار ساتھیوں کی شہادت کے سلسلہ میں مرکزی امام بارگاہ دربار اہلبیت ڈی بلاک عارفوالا سے علم ، تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے، جلوس مقرر کردہ روٹس سے گزر کر ریلبازار پہنچے جہاں پر عقیدت مند اہلبیت نے ماتم اور زنجیر زنی کرکے پرسا دیا، نوحہ خوانی بھی کی گئی، جلوس مقررکردہ راستوں سے گزر کر بعد از نماز مغربین کو کربلا حسینیہ عسکریہ لاری اڈا پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

 جلوس کے تمام راستوں کو کارڈن آف کرکے پولیس کی بھاری نفری جگہ جگہ تعینات کی گئی تھی، تحصیل بھر میں یوم عاشور کے سلسلہ میں  قبولہ ۔ 67/ ای بی ۔ چک شفیع ۔ سمیت مختلف مقامات سے جلوس برآمد ہوئے     جبکہ تحصیل بھر میں موبائل فون سروس بھی بند رہی ، جلوس کے ہمراہ پیرا میڈیکل اسٹاف ، ایمبولینس،  ٹی ایم اے عملہ اور واپڈا اہلکار بھی موجودتھے  ۔