عمرانی دورمیںملکی معیشت اورخارجہ پالیسی کا بیڑہ غرق کیا گیا؛ وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر

5

اسلام آباد،10اگست  (اے پی پی):وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرانی دور میں ملکی معیشت اور خارجہ پالیسی کا بیڑہ غرق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ  عمرانی فتنے کو ختم کرنا سب سے اہم ہے۔ ہم نے اس فتنے کو کچلنے کا عزم کیا ہے تو معیشت میں بے یقینی بھی ختم ہو رہی ہے، روپیہ مضبوط ہو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے، معاشی معاملات کی بہتری اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت کے اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔