اسلام آباد، 14 اگست (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پاکستان کی پہلی دستور سازاسمبلی کی 75 سالہ ڈائمنڈ جوبلی تقریب میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انہوں نے اس تقریب کا انعقاد کر کے سب کو یاد دہانی کروائی ہے کہ اس ملک کی حفاظت ہماری زمہ داری ہے ۔











