لاہور؛ حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کو سالانہ غسل مبارک دینے کی تقریب، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا

9

لاہور،8 اگست ( اے پی پی ):حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش  ؒ کے مزار کو سالانہ غسل مبارک دینے کی تقریب پیر کو یہاں   منعقد  ہوئی ۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش  ؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے مزار پر چادر چڑھائی اور دعا کی ۔وزیر اعلی چودھری پرویزالہٰی نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ حضرت داتا گنج بخش  ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا۔

تقریب میں صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،ممبر پنجاب اسمبلی حافظ عمار یاسر، راسخ الہٰی، سردار طالب نکئی، سردار آصف نکئی، سید صمصام علی بخاری، مشیر عمر سرفراز چیمہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) اسداللہ خان، سی سی پی او لاہور اور ممتاز شخصیات نے بھی حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش  ؒ کے مزار کو غسل دیا۔