ملتان؛سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عمران سکندر بلوچ کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ 

7

ملتان، 26 اگست (اے پی پی ): سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عمران سکندر بلوچ نے  جمعہ کو یہاں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے  وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے سیکرٹری صحت کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور جاری تعلیمی وتدریسی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عمران سکندر بلوچ نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ نیو آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا دورہ بھی اور ترقیاتی کاموں پر اظہار مسرت کیا۔

اس موقع پر  پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج اور پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد چانڈیو، اسسٹنٹ پروفیسر سرجری ڈاکٹر کلیم اللہ اور دیگر انتظامی افسران بھی وہاں موجود تھے۔